ابنا: فلسطینی پریس سنٹر کے مطابق خلیل الحیہ نے کہا کہ صہیونی جیلوں میں قید و بند کی زندگي گزار رہے قیدیوں کورہا کرانے کا واحد راستہ استقامت اور جدوجہد ہی ہے ۔ الحیہ نے صہیونی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کی افسوسناک حالت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہزاروں فلسطینی قیدیوں نے صہیونی جیلوں کی نہایت خراب حالت کے خلاف کئي دنوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطین کی قانونی حکومت تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرانے کی کوشش کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی جیلوں کے حکام صہیونی جرنیلوں کی طرح جنگي مجرم ہیں اور حماس کی حکومت ان پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد گيارہ ہزار بتائي جاتی ہے۔............ 169
5 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270179
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہےکہ فلسطینی اسیروں کو رہا کرانے کا واحد راستہ استقامت ہی ہے۔